۸ مهر ۱۴۰۳ |۲۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 29, 2024
آستان قدس رضوی

حوزہ/ بلاشبہ مزاحمتی محاذ کی تاریخ کی اس ممتاز شخصیت کی شہادت سے ؛ جس نے دنیا بھر کے حریت پسندوں کو اس غاصب اور خونخوار صہیونی حکومت کے خلاف جہاد کے لئے آمادہ کرنے میں منفرد کردار ادا کیا، اس صہیونی پاگل کتے کے ساتھ مزاحمتی محاذ کی جنگ میں نئے باب کا آغاز ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی شہادت اور لبنان کے حالیہ واقعات کے بعد آستان قدس رضوی کا اہم بیان۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

’’وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ‘‘

غاصب صہیونی حکومت اور اس سرطانی غدہ پر حکمرانی کرنے والے مجرم ٹولے نے گذشتہ سال میں انسانیت کے خلاف متعدد جرائم انجام دینے کے بعدایک بار پھر سے دنیا کے حریت پسندوں اور آزاد منش افراد کے خلاف جرائم میں اپنی وحشی گری اور دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عظیم مجاہد ،حزب اللہ لبنان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شہید جناب سید حسن نصر اللہ کو شہید کر کے اپنی خون ریزی اور وحشت و سفاکیت سے بھری تاریخ کا ایک اور صفحہ زیادہ کر دیا۔

بلاشبہ مزاحمتی محاذ کی تاریخ کی اس ممتاز شخصیت کی شہادت سے ؛ جس نے دنیا بھر کے حریت پسندوں کو اس غاصب اور خونخوار صہیونی حکومت کے خلاف جہاد کے لئے آمادہ کرنے میں منفرد کردار ادا کیا، اس صہیونی پاگل کتے کے ساتھ مزاحمتی محاذ کی جنگ میں نئے باب کا آغاز ہو گا۔

آستان قدس رضوی کی جانب سے مزاحمتی محاذ کے اس عظیم اور نڈر کمانڈر کی شہادت کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے امام زمانہ(عج)، رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع تقلید،لبنانی عوام اور دنیا بھر کے تمام حریت پسندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اپنی تمام تر طاقت اور وسائل کے ساتھ اسلامی مزاحمت خصوصاً حزب اللہ کے بہادر مجاہدوں اور کمانڈروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کے چاہنے والوں کی مدد سے قدس شریف کی آزادی میں اس جہاد کے اختتام تک مزاحمتی محاذ کے بہادر سپوتوں کی حمایت کو جاری رکھیں گے۔اس نورانی بارگاہ کے خادم اورعقیدت مند اس امام کے پیروکار ہیں جن کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا تھا کہ ان کی زندگی’’مسلل اور انتھک جدوجہد‘‘ پر مشتمل ہے ۔

لہذا اس تاریخی صورتحال میں مزاحمتی محاذ؛حضرت امام علی رضا(ع) کی پیروی کرتے ہوئے مزاحمتی محاذ کی فتح اور کامیابی کی دعا کے ساتھ دنیا بھر کے تمام آزادی پسندوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ خدائی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی پوری طاقت اور قوت کے ساتھ غاصب صہیونی دہشت گرد حکومت اور اس رجیم کے مغربی حامیوں خصوصاً امریکہ جنایت کار اور مجرم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔

اس میں ذرہ برابر شک نہیں ہے کہ خدا کا وعدہ عنقریب پورا ہو کر رہے گا اور اس غیر مساوی جنگ کا اختتام حق کی فتح و کامیابی سے ہوگا۔

آستان قدس رضوی

، ، ، ، حزب اللہ، ، غزہ

مترجم: عمران حیدر

تبصرہ ارسال

You are replying to: .